بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے 9 دَی (30 دسمبر) کے دن ("روز بصیرت و میثاق با ولایت") کے موقع پر ایک بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں ایرانی عوام کو یقین دلایا گیا ہے کہ افواج مکمل طور پر تیار اور بااختیار ہیں اور وہ ملک اور عوام کی سلامتی کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر دشمنوں کی جانب سے کوئی اور غلطی سرزد ہوئی تو انہیں پچھلے دور کے مقابلے میں کہیں زیادہ سخت، کچل دینے والی اور تباہ کن جوابی کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بیان میں 9 دَی کے تاریخی دن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، جسے عظیم ایرانی عوام کی بصیرت، ولایت پذیری، اور دشمنوں کی پیچیدہ سازشوں کو بے نقاب کرنے کے عزم کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ عالمی استکباری نظام، ـ جس کی قیادت "شیطانِ بزرگ" 'امریکہ' کر رہا ہے، ـ نے 2009ء کے فتنے کو ہوا دی، لیکن ایرانی قوم کے بصیرت افروز حماسی ردعمل، ـ خاص طور پر 9 دَی کی عظیم ریلی، ـ نے اس فتنے کو ناکام بنایا اور ولایت فقیہ پر مبنی نظام کی بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو دوبارہ ثابت کیا۔
بیان میں دشمنوں کی بے بنیاد پروپیگنڈہ مہم، نفسیاتی جنگ، اور معاشی پابندیوں کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ عظیم ایرانی قوم، امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) کے مشن اور رہبر معظم امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی رہنمائی میں، استکباری طاقتوں کی زیادتیوں کے سامنے مزید مضبوطی اور استحکام کے ساتھ ڈٹ جائے گی اور ان کے پلید عزائم کو ناکام بنائے گی۔
بیان کے آخر میں، دفاع مقدس، 12 روزہ جنگ، محور مقاومت، اور ملکی سلامتی کے شہیدوں کے ساتھ ساتھ شہید الحاج قاسم سلیمانی کی عظمت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
بیان میں عوام کے اقتصادی مسائل کے حل پر زور دینے کے ساتھ ہی یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی کہ مسلح افواج کے جان نثار دستے ہر وقت ملک اور عوام کی حفاظت کے لئے تیار ہیں اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا نتیجہ دشمن کے لئے تباہ کن ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ